Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • افغان شہری بغیر ویزا کے اربعین مارچ میں شرکت کر سکتے ہیں

ایران؛ اربعین کی مرکزی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام بغیر ویزا کے اربعین مارچ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اربعین کی مرکزی کمیٹی کے صدر سید مجید میر احمدی نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم یا اربعین کے زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں مقیم افغان شہری بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پرعراق جا سکتے ہیں تاہم ان کے لئے سفر کی ضروری دستاویزات ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین خسروی، باشماق اور تمرچین باڈر سے عراق جا سکتے ہیں۔

عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے  پروگرام میں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر زائرین شرکت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ۲۰ صفر کو اسیران کربلا کا قافلہ کوفہ و شام کی دشوار منازل طے کرنے کے بعد واپس کربلا لوٹا جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے عزیزوں اور پیاروں کا غم منایا۔

ایک روایت کے مطابق صحابی رسول جابر بن عبد اللہ انصاری بھی کربلا پہنچے جو بعدِ میں کربلا میں قبر امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر قرار پائے۔

ٹیگس