Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے نظریات سے بھی جنگ ضروری ہے: بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ساتھ اس کے افکار و نظریات سے بھی جنگ بہت ضروری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے نظریات کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔

 شام کے صدر کے مطابق دہشت گردی کے نظریات کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اس لیے یہ دنیا میں بہت تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کے نائب وزیر اطلاعات سے ملاقات میں بشار اسد نے کہا کہ دنیا میں مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں اور یہ ہر روز پیچیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔

شامی صدر کے مطابق یہ سب یوکرین، شام، یمن، لیبیا اور دیگر خطوں کے معاشی نتائج کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر عدم استحکام اور بدامنی کا باعث بن رہا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے مسائل کی حساسیت کے پیش نظر سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ٹیگس