اربعین حسینی کے پیش نظر بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ اقدامات شروع
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کے بیرونی سفر پر نئی بندشیں عائد کر دیں۔
بحرین کے پاسپورٹ اور امیگریشن آفس نے اپنے ہی عوام کے خلاف امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کے بیرونی سفر پر نئی بندشیں عائد کر دیں۔
جانے کے لئے فارم بھرنے کی شرط لگادی ہے تاکہ بحرینی شہریوں کو زیارتوں پر جانے سے روکا جا سکے۔
بحرینی شہریوں نے اربعین حسینی کا وقت قریب آنے کے موقع پر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا اقدام عمل میں لائے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کو شہری آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال لاکھوں بحرینی شہری عراق کی زیارتوں اور اربعین کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے نجف اشرف اور کربلائے معلّیٰ کا سفر کرتے ہیں مگر اس بار انہیں آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ اقدامات کے پیش نظر دشواریوں کا سامنا ہے۔