Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کے سارے دفاتر بند

عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق نے ملک میں اپنے دفاتر اگلی اطلاع تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ملک میں ایک نئے فتنے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے عراق میں تحریک عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے اس تحریک کے دفاتر کو اگلی اطلاع تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر بروز جمعرات کو ٹوئیٹر پر  صدر دھڑے کے نزدیکی محمد صالح العراقی کی جانب سے عصائب اہل الحق اور اس کے رہنماؤں کی توہین آمیز پوسٹ کے بعد عراق میں عصائب اہل حق تحریک کے سکریٹری جنرل " شیخ قیس الخزعلی" نے عراق میں ایک نئے تنازعے کو روکنے کے لیے، اس تحریک کے تمام دفاتر کو اگلی اطلاع تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے

ایک ٹویٹ کرکے انہوں نے اپنے حامیوں کو حضرت امام حسین (ع) کی قسم دلا کر ان کی توہین کرنے والوں کے خلاف منفی ردعمل ظاہر نہ کرنے اور ضبط نفس کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ افراد سازشیں کر رہے ہیں اور حالات کو بحرانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،  خدا کی خوشنودی کے لیے ان سے یہ موقع سلب کر لیں اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں۔

عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ میں عصائب اہل الحق کے بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ تحریک کے تمام دفاتر اب سے بند کر دیں، وہ جس دفتر کو چاہیں جلا دیں، آپ کچھ بھی نہ کریں، خدا آپ کو اس کا بدلہ اس طرح دے گا جس کی آپ کو توقع نہیں ہے۔

مقتدیٰ الصدر کے ایک قریبی ساتھی نے جو سوشل میڈیا پر صدر کا وزیر کے نام سے مشہور ہے، آج ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تحریک عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی اور ان کی تحریک کی ہوہین کی تھی۔

ٹیگس