Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • عراقی نوجوان دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، تحریک نجباء

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نجباء کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حشدالشعبی نے عراق پر قبضہ کرنے کی بڑی طاقتوں کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں اس درمیان دہشت گرد امریکی فوج کے قافلے کے راستے میں ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے ۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے اس تحریک کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے ۔

نجباء اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے مبارک دن ہی بڑی طاقتوں نے عراق پر قبضہ کرنے، جوانوں کو قتل کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی اور اس کے لئے مختلف طرح کے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کی اور ان کی مدد کے لئے بھاری رقم خرچ کی تاہم ان کی سازشیں ناکام ہوگئیں ۔
شیخ اکرم الکعبی نے اس گرانقدر کامیابی کو پوری دنیا کے لئے پیغام کا حامل قرار دیا اور کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ غیرت مند عراقی جوان ہمیشہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کے مقابلے میں کہ جنھیں امریکہ اور صیہونیزم نے جنم دیا اور پروان چڑھایا ہے ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے اور ظلمت و تکفیریت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
عراقی استقامتی محاذ کی اس اہم شخصیت نے اپنے پیغام کے آخر میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت اور عراق کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔

واضح ر ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وجود میں آئی ۔ حشدالشعبی میں عراق کے مختلف طبقوں  سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں اور یہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے والا اس ملک کی سب سے اہم تحریک شمار ہوتی ہے۔
اس درمیان غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک کاررواں کو صوبہ صلاح الدین میں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کاررواں کو روکنا پڑا ہے ۔
العھد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کاررواں کواس وقت بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ صلاح الدین سے عبور کررہا تھا 
اس حملے سے کچھ گھنٹے قبل ایک اور امریکی فوجی کاررواں کو دہشتگردانہ بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا 
عراقی عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہی ہیں
عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری دے چکی ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی منظوری کے بعد بھی غاصب امریکی فوجی اس ملک سے باہر نکلنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں تقریبا ہر ہفتے اور بعض اوقات روزانہ کم سے کم ایک بار امریکی دہشتگرد فوجیوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

ٹیگس