شام، تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا ہے امریکہ
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق، 73 فوجی ٹرکوں اور آئل ٹینکروں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ گزشتہ رات شام کی غیر قانونی المحمودیه گذرگاہ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔ جبکہ 25 بکتر بند گاڑیوں اور آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک اور امریکی کاروان عراق کی جانب روانہ ہوا۔
3 روز قبل بھی 123 آئل ٹینکر شامی تیل لوٹ کر شام کے الجزیرہ علاقے سے عراق کی جانب روانہ ہوا تھا۔
شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔