Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترک فوجیوں اور اس کے آلۂ کاروں نے ایک بار پھرشام کے الرقہ رہائشی علاقے پر حملہ کیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق غاصب ترکی فوجیوں کی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ نے عین عیسی کے علاقے اور اسی طرح الرقہ کے  کی بیلان الاقوامی  «M4»  شاہراہ پر توپوں کے گولے داغے جس کی وجہ سے علاقے کے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ شام میں ترکی اور امریکی آلۂ کار، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

ٹیگس