شام میں دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے حملے
Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی شام کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے شام کے صوبہ حلب، ادلب اور لاذقیہ کے بعض علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
یہ حملے ان علاقوں پر کیے گئے جن پر امن معاہدے کے تحت حملے نہ کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
صوبہ ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ کے متعدد علاقوں کو ایک معاہدے کے تحت پرامن علاقہ قرار دیا گیا تھا لیکن دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کی جانب سے اس کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
صوبہ ادلب شام میں دہشت گروہ تحریر شام کے زیرقبضہ آخری علاقہ اور نصرہ فرنٹ کو اس گروپ کا اہم ترین دھڑا مانا جاتا ہے۔