Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق، اربعین امام حسین (ع) سے قبل دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سامرا کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کی ایک کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی کوشش تھی کہ سامرا کے سید غریب علاقے میں فوجیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائیں تاہم عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ الحشد الشعبی نے اس واقعے کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ 
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک اور کارروائی میں صوبہ نینوا میں واقع عدایہ پہاڑیوں سے بھی داعشی عناصر کا صفایا کردیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر عراق بھر میں سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ایک مشترکہ کارروائی کے تحت بغداد کے مضافاتی علاقے الطارمیہ اور اطراف کی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس