اربعین ملین مارچ، زائرین کی حفاظت کے لئے رضاکار فورس تعینات
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہزاروں افراد زائرین کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی 110ویں ڈویژن کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ان کی بٹالین کے 500 افراد ہزاروں دیگر فورسز کے ساتھ زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے منصوبے میں شریک ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کی ایک بٹالین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ کربلا جانے والے زائرین کے راستے کے لیے سیکورٹی پلان سنبھال لیا ہے۔
الحشد الشعبی کی 110ویں بریگیڈ کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے شفق نیوز کو بتایا کہ 110ویں بٹالین کے 500 سے زائد افراد، الحشد الشعبی کے ہزاروں دیگر دستوں کے ساتھ، سیکورٹی فراہم کرنے کے منصوبے میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانقین کی سرحدوں سے لے کر حوض حمرین تک حفاظتی انتظامات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں زائرین کے قافلوں کی حفاظت اور راستوں کے اطراف میں حفاظتی گشت کے پلان شامل ہیں۔
الحشد الشعبی کے اس کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ یہ منصوبہ دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ منظم ہم آہنگی کے ساتھ اربعین کی تقریب کے اختتام تک اور جاری رہے گا۔