لائیو پروگرام کے دوران مکھی کھانے کا رواج عام ہو گیا+ ویڈیو
ترکی میں ایک ٹی وی شو کے دوران تجزیہ نگار نے لائیو پروگرام کے دوران مکھی ماری اور کھا لی جس پر کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاں ترکی میں لائیو پروگرام کے دوران سیاسی تجزیہ نگار نے مکھی نگل لی وہیں کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں پڑھتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگل لی۔
’’گلوبل نیوز‘‘ چینل کی اناؤنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی۔
فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے تؤقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کردی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔
اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی۔