Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • لبنان، داعش کا ایک خطرناک گروہ تباہ

لبنان میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک گروہ جس کا انتظام لاطینی امریکہ سے کیا گیا تھا، گرفتار کر لیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز داعش کے ایک گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کا انتظام لاطینی امریکہ سے کیا گیا تھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سیکورٹی فورسز نے متعدد کارروائیوں میں "مغربی بقاع " میں واقع "القرعون" علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

لبنان کے اخبار "الاخبار" نے ایک سیکورٹی اور عدالتی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس دہشت گرد گروہ میں داعش کے اہم سرغنوں میں تین دہشت گرد وہ بھی شامل تھے جو لبنانی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور کئی دوسرے مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق، پانچ دیگر دہشت گرد ان لوگوں میں شامل تھے جنہیں داعش کے عناصر نے مشن کو انجام دینے کے لیے بھرتی کیا تھا۔

الاخبار نے مزید کہا کہ اس گروہ میں زیادہ تر لوگ لبنانی شہریت رکھتے تھے لیکن ان میں سے ایک تارک وطن تھا جو لاطینی امریکہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ بدھ کو لبنانی فوج نے داعش کے اس گروہ کے ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور نشاندہی کی تھی کہ ان لوگوں کے پاس ہتھیار اور گولہ بارود بھی تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس گروہ کے ارکان کا لبنانی فوج کے ہیڈکوارٹر سے فضائی تصاویر اور ضروری تربیت اور مذہبی تعلیمات حاصل کرکے لبنان میں اپنی کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ تھا لیکن لبنانی فوج ضروری معلومات جمع کرنے کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹیگس