Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان کے غوطہ خوروں کی ایک بڑی تعداد سمندر کے پانیوں میں 18 گھنٹے تک رہے اور انہوں نے مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر حزب اللہ لبنان کی غوطہ خوری کی ٹیم صوبہ بیروت کے جنوب میں واقع سمندری علاقے "الجیہ" میں 18 گھنٹے تک پانی کے اندر رہی۔

حزب اللہ لبنان کی غوطہ خوری کی ٹیم نے سمندر کے پانی کے اندر اپنے 18 گھنٹے کے قیام کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کی اور زیارت عاشورا پڑھی ۔

لبنانی اخبار الاخبار کی رپورٹر ایمان بشیر نے "ڈولفن ٹیم" نامی اس غوطہ خور ٹیم کا بیان اپنے ٹوئٹر پیج پر شائع کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے اربعین کے موقع پر اس ٹیم کے متعدد غوطہ خوروں نے ایک دعائیہ پروگرام میں مسلسل 18 گھنٹے تک پانی کے اندر قیام کیا جو لبنان اور عرب دنیا اب تک بے نظیر رہا ہے۔

اس دوران انہوں نے پانچوں وقت کی نمازیں ادا کیں، قرآن کی تلاوت کی، زیارت عاشورا پڑھی اور امام حسین علیہ السلام کا پرچم بلند کیا۔

اس گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس اقدام کو امام زمانہ علیہ السلام اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور اسلامی مزاحمت کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کو پیش کیا ہے۔ یہ تقریب صبح چار بجے سے مغرب اور عشاء کی نماز تک جاری رہی۔

ٹیگس