Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۳ Asia/Tehran
  • شام، دہشت گردوں پر روس کا بڑا حملہ

شام میں نصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری میں 45 دہشت گرد مارے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 45 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں روسی مصالحت مرکز کے سربراہ "اولیگ ایوگوروف" نے اعلان کیا کہ روسی فوج کے جنگی طیاروں نے نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان شدید حملوں میں نصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد مارے گئے جن میں اس گروپ کے دو سرغنہ "بلال سعید" اور "ابو دجانہ الدیری" بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق یہ دہشت گرد صوبہ ادلب میں "کشیدگی میں کمی" کے علاقوں میں شامی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملے میں براہ راست ملوث تھے اور انھوں نے شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد بار دہشت گردانہ کارروائیاں کی تھیں۔

شام میں "روسی مصالحتی" مرکز کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے ڈی ایسکلیشن علاقوں میں پانچ حملے کیے، دو حملے صوبہ لاذقیہ میں کیے گئے اور صوبہ حلب میں بھی تین دہشت گردانہ حملے کیے گئے۔ 12 ستمبر کو نصرہ فرنٹ کے عناصر نے صوبہ ادلب میں بفر زون کے علاقوں میں تین دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔

اس مرکز نے تقریبا دس دن پہلے شام کے شمال مغرب میں واقع صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کی خبر دی تھی اور کہا کہ ان حملوں میں 120 دہشت گرد مارے گئے۔

ٹیگس