شام میں کشتی ڈوبنے کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 87 ہوگئی
Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
شام کے بحری حدود میں ڈوبنے والی کشتی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ستاسی تک پہنچ چکی ہے۔
لبنان کے وزیر نقل و حمل علی حمیہ نے بتایا ہے کہ شام کی آبی حدود میں ڈوبنے والی کشتی سے اب تک ھرف بیس لوگوں کو بچایا جا چکا ہے جن کا علاج ، شام کے طرطوس شہر کے ایک ہسپتال میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر بچنے والے افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔
علی حمیہ نے کہا کہ ایک سو تیس سے لیکر ڈیڑھ سو تک غیرقانونی مہاجر منیہ بندرگاہ سے ایک کشتی پر سوار ہوکر اٹلی جا رہے تھے، تاہم طوفانی موسم کے نتیجے میں یہ کشتی شام کے حدود میں الٹ گئی۔ ان تارکین وطن کا تعلق، جن میں کئی گھرانے بھی شامل تھے شام، لبنان اور فلسطین سے تھا۔