Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • یونان: کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

سحر نیوز/ دنیا: ذرائع کے مطابق یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطاب یونانی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن ختم کردیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں ابھی بھی کم و بیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔

ادھر یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے مزید دو مقدمات درج کر لیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے لیبیا جانے کے لیے براہ راست پروازیں نہیں جاتیں تاہم یورپ جانے کے خواہش مند افراد ایئر روٹس کے ذریعے باقاعدہ ویزوں پر دبئی و دیگر ممالک جانے کے بعد وہاں سے انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں شکار ہوکر مختلف ممالک سے ہوکر زمینی راستوں کے ذریعے لیبیا پہنچتے ہیں اور پھر وہاں سے سمندر کے ذریعے یورپ ممالک کی سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیگس