Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  • شام اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کہاں تک پہنچے؟

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا ہے کہ دمشق اور انقرہ کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق اور انقرہ کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ ان کا ملک دمشق اور انقرہ کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے ترکیہ کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں کر رہا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی "اسپوتنک" کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کے معاملات کو آستانہ معاہدوں کی بنیاد پر حل کرنے میں ترکیہ کی خلاف ورزی ایک رکاوٹ ہے، کہا کہ یہ معاہدے شام کے بحران کے حل کے لیے واحد قابل عمل فریم ورک ہے۔

دریں اثنا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ان کی شرکت کی صورت میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے لیے آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے حکام کی سیکیورٹی سطح پر ملاقاتوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ٹیگس