بن سلمان سعودی عرب کے وزیر اعظم بن گئے
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے جاری شاہی فرمان میں ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم سعودی عرب مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی فرمانروا کی طرف سے جاری ایک اور فرمان میں ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا ہے، جس کے تحت دیگر اہم وزرا کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں داخلہ، خارجہ اور توانائی کے وزرا شامل ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جبکہ انہیں 2017 میں ولی عہد بنایا گیا تھا اور اس سے قبل وہ 2015 میں وزیر دفاع بنے تھے ۔
سعودی عرب نے 86 سالہ فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے کئی برسوں سے قیاس آرایاں روکنے کی کوشش کی ہے۔