Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ یمنی عوام کو بارودی سرنگوں سے بچائے، یمن

یمن میں بارودی سرنگوں کا صفایا کرنے والے مرکز نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جارح ملکوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں سے یمنی عوام کو محفوظ کرنے کے لئے موثر اقدام عمل میں لائے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں بارودی سرنگوں کا صفایا کرنے والے مرکز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ ایسے طریقے تلاش کرے جن  سے یمنی عوام کو بارودی سرنگوں کے خطرے سے محفوظ کیا جا سکے۔

اس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں اس بات پر حیرت ہے کہ یو این ایم ایچ اے کی جانب سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے ضروری وسائل کی کمی پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ 

بیان میں کہا کیا گیا ہے کہ انسان دوستانہ بنیاد پر یمن کی صنعا حکومت سے وابستہ یہ مرکز اپنے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جارح ملکوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے اور جارح اتحاد کے گرائے ہوئے  کلسٹربموں کو جو ابھی تک پھٹے نہیں ہیں، ناکارہ بنانے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک  دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں ۔ جارح اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی شہریوں میں  تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شامل ہیں ۔

ٹیگس