Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ترکیہ کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:المیادین کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبۂ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں  ترکیہ کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی اڈے پر کئی راکٹ داغے گئے۔ چند روز قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے تھے۔

راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول  نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔ غیرملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

یہ حملے ترکی کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے کے بعد  ہو رہے ہیں۔ امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجی بھی عراق کی مزاحمتی تنظیموں اور مختلف گروہوں کے نشانے پر آ چکے ہیں۔

ٹیگس