Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • حماس کا بڑا بیان، اسرائیل کی تباہی تک انتفاضہ جاری رہے گا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی تباہی تک انتفاضہ کے شعلے بھڑکتے رہیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مقبوضہ شہر بیت المقدس میں فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ انتفاضہ کے شعلے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی آزادی اور صیہونی حکومت کی نابودی سے ہی بجھیں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے تاکید کی ہے کہ جنین، نابلس اور مغربی کنارے کے تمام شہروں میں پیش آنے والے واقعات اور بہادرانہ اقدامات، مزاحمت کے جذبے کی موجودگی کا بہترین ثبوت ہیں۔

خبر رساں ایجنسی شہاب نے حمادہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انتفاضہ قدس کا جذبہ آج بھی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کرنے والے فلسطینی عوام کی زندگیوں اور ذہنوں میں موجود ہے اور اس انتفاضہ کا شعلہ قدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور صیہونی حکومت کی تباہی سے ہی بجھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب صیہونی دشمن اور صیہونی انتہا پسندوں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے، فلسطینی عوام انتفاضہ القدس کی ساتویں سالگرہ کی یاد کو زندہ رکھیں گے۔

حمادہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ انتفاضہ القدس اور الاقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینی عوام کی مسلسل جدوجہد میں ایک اہم موڑ ہے، واضح کیا کہ فلسطین کی سرزمین اور مقدسات کے دفاع کے لیے بہایا جانے والا خالص خون آج بھی ایک چراغ کی طرح ہے جس نے انتفاضہ اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کا شعلہ بھڑکا رکھا ہے۔

دوسری جانب تل ابیب یونیورسٹی کے مؤرخ اور پروفیسر "ایال زیسر" نے گزشتہ ماہ ستمبر میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کے تیسرے انتفاضہ کے رونما ہونے پر خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان پراکندہ جھڑپیں فریب ہیں.

زیسر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ امن اور سکون طوفان سے پہلے کا سکون ہے، اور درحقیقت طوفان اب بھی باقی ہے، اگرچہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ فلسطینی عوام اور صیہونی فوج کے درمیان معمول کے تنازعات رونما نہ ہوں۔

ٹیگس