Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی آبادکاروں کی مسجدالاقصی پر یلغار

لبنان اور غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے ساتھ ہی صیہونی آبادکاروں نے ایک اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے مسجدالاقصی پر یلغار کر دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی انتہاپسندوں کے ایک گروہ نے جمعرات کی صبح غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر یلغار کی اور اپنی مذہبی رسومات انجام دیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہاپسند اپنے نئے عبری سال کے آغاز کی مناسبت سے مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوگئے۔

گذشتہ روز بھی صیہونی انتہا پسندوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر گشت کی تھی اور اس کی اہانت کی تھی ۔

ٹیگس