Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • دنیا خاموش، صیہونیوں کے حوصلے بڑھے، مسجد ابراہیمی میں کیا ڈانس

انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی کی توہین کی جس پر عالم اسلام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم اورتقریب کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔

انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کی ایک تقریب کے دوران بیت المقدس کی مسجد ابراہیمی میں میوزیکل بینڈ بلوایا گیا اور انتہا پسند صیہونیوں نے رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر صیہونی رقص بھی کرتے رہے۔

انتہاپسند صیہونیوں نے بیت المقدس میں مسجد ابراہیمی میں میوزک کے ساتھ ڈانس کیا اور نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال دیا۔

صیہونی انتہا پسندوں نے میوزک پر ڈانس کیا جبکہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار پاک واضح نظر آ رہا ہے

عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ صیہونی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ صیہونی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔

صیہونیوں کی مسجد ابراہیمی میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں صیہونیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے صیہونی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا۔

ٹیگس