Oct ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • اربیل پر ترکیہ کا ڈرون حملہ

ترکیہ کے ڈرون طیاروں نے اربیل پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون طیاروں نے شمالی عراق کے شہر اربیل کے علاقے «قسری»  پر حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جانی نمصان نہیں ہوا ہے۔

چند روز قبل ترک فوج  نے عراق کے دھوک صوبے کے العمادیه علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پی کے کے، کے 2 افراد مارے گئے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے کانی ماسی، علاقے پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اس علاقے سے 70 گھرانے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے بار بار کے حملے بغداد کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہیں ۔

ٹیگس