Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • الحشدالشعبی نے بغداد سے داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کرلیا
    الحشدالشعبی نے بغداد سے داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کرلیا

عراقی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے اپنے بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ اس ادارہ نے سات ماہ کی تحقیقات کے بعد عراقی عدالت کے حکم سے داعش کے بڑے سرغنہ کو بغدادسے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق عراقی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی  نے اپنے بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ اس ادارہ نے سات ماہ کی تحقیقات کے بعد عراقی عدالت کے حکم سے داعش کے بڑے سرغنہ کو بغدادسے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد نینوی میں داعش کی طرف سے ایک اہم مقام کا حامل تھا، سارے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعداسے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے الحشدالشعبی نے فوج اورپولیس کے ساتھ مل کر سامراشہر کے جنوب میں دہشت گردوں کے نفوذ کو روکنے کےلئے ایک آپریشن کے شروع کرنے کی خبردی تھی۔

یادرہے کہ الحشدالشعبی رضاکارفورس کا قیام مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سیدعلی سیستانی کے دفاعی فتوی کے بعد عمل میں لایا گیا تھا جب داعش نامی دہشت گرد گروہ نے عراق کے کئی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ عوامی رضاکار فورس نے ساڑھے تین سالہ جنگ کے بعد عراق سے داعش کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس