Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  •  مسجد الاقصی  پر غاصب صیہونیوں کاحملہ

غاصب صیہونی انتہا پسندوں نے جارح صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس کی بے حرمتی کی جبکہ تحریک فتح نے فلسطینیوں کی استقامت کی حمایت کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے دفاع میں تمام فلسطینیوں سے متحد ہوجانے کی اپیل کی ہے۔

غاصب صیہونی انتہا پسندوں نے جارح صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی اور سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں صیہونی غاصبوں اور فلسطینی نوجوانوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے عام ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا گذرگاہ جانے والے راستوں کو مسدود بھی کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی کے القطانین گیٹ کے سامنے جمع ہو کر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
فلسطینی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے الزعیم میں بھی فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب تحریک مزاحمت کے جانبازوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں جنین میں صیہونی فوجیوں کے زیرقبضہ گذرگاہ سالم کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا۔
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی پر ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی انجام دیں۔
غاصب صیہونی، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور صیہونی فوجیوں کی حمایت سے اس مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہودیوں کی عید کے موقع پر مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں ۔
اس درمیان تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی نے فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غرب اردن اور بیت المقدس میں غاصب صیہونیوں اور صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں ان کی استقامت کی بھرپور حمایت کی ہے۔
تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی نے ایک بیان میں فلسطینیوں کی جاری استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی جارحیت اور صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں منجملہ جنین، نابلس، شعفاط، عناتا اور فلسطین کے کسی بھی علاقے میں الاقصی کی جنگ، ہر فلسطینی کی جنگ ہے جس سے کوئی بھی فلسطینی مجاہد گریز نہیں کرے گا۔
تحریک فتح نے تمام فلسطینیوں سے تمام مقبوضہ علاقوں میں استقامت جاری رکھنے اور مسجد الاقصی کی حفاظت میں دلیرانہ طریقے سے ڈٹے رہنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل فلسطین کے استقامتی گروہ عرین الاسود نے اعلان کیا تھا کہ اس نے منگل کے روز غاصب صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف پانچ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

ٹیگس