غریبوں کی لاشوں پر ورلڈ کپ+ کارٹون
عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہوگا۔
سحر نیوز/ کھیل: یہ بات کسی سے پوشیدہ نہيں ہے کہ قطر کو اپنے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچوں کا انعقاد کرنے کے لئے کتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قطر پر یہ بھی الزام عائد کیا جا چکا ہے کہ میچ گرونڈ بنوانے میں جلدی کرنے کے لئے اس نے انسانی حقوق کی بھی پاسداری نہيں کی۔
متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فٹبال گراونڈ بنانے کے لئے کام کرنے والے مزدور کئی کئی گھنٹے مسلسل کام کرتے تھے جس کی وجہ سے متعدد مزدوروں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ جون, جولائی کے روایتی سیزن کے بجائے سردیوں کے موسم میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑی جون اور جولائی میں عرب ملک میں کھیلنے سے انکار کر چکے تھے جہاں اکثر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے۔
قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اگلے ماہ (نومبر) میں شروع ہوگا جہاں 21 نومبر کو پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ میں شامل تمام 4 ٹیمیں آپس میں ایک، ایک میچ کھیلیں گی، 9 دسمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا جبکہ 13 اور 14 دسمبر کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔