Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • کابل یونیورسٹی سے پچاس طالبات کے اخراج پر کابل میں افغان طالبات اور خواتین کا مظاہرہ
    کابل یونیورسٹی سے پچاس طالبات کے اخراج پر کابل میں افغان طالبات اور خواتین کا مظاہرہ

افغان خواتین نے کابل یونیورسٹی سے درجنوں طالبات کو نکالے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔


ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبات اور دوسری خواتین نے کابل یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔وہ اپنی ساتھی پچاس طالبات کے یونیورسٹی سے اخراج پر احتجاج کر رہی تھیں جنہیں طالبان نے خودکش بم حملوں اور نامناسب سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔

افغان خواتین نے ایک قرارداد بھی پاس کی جس میں لڑکیوں کے چھٹی کلاس سے اوپر کے اسکول کھولے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی جلسے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل یونیورسٹی سے پچاس طالبات کو خارج کر دیا ہے جب  کہ اندرون و بیرون ملک ڈالے جانے والے دباؤ کی بنا پر افغانستان میں طالبان نے بارہا لڑکیوں کے اسکول و کالج دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا ہے تاہم انھوں نے اب تک اپنے اس وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔

ٹیگس