Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ریاض میں حماس کے نمائندے کی رہائی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب میں اپنے سابق نمائندے کی رہائی کی خبر دی ہے۔

 

سحر نیوز/ عالم اسلام:   شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رکن عزت الرشق نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکام نے تحریک حماس کے سابق نمائندے محمد الخضری کو رہا کر دیا اور رہائی کے بعد وہ اردن کے لئے روانہ ہوگئے۔
سعودی حکام نے الخضری کو پہلے پندرہ برس قید کی سزا سنائی تھی جسے پھر کم کر کے چھے برس کر دیا تھا۔
فروری دو ہزار انیس میں سعودیوں نے سعودی عرب میں مقیم اردن اور فلسطین کے ساٹھ سے زائد افراد منجملہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے محمد الخضری کو فلسطین کی تحریک مزامحت سے مالی حمایت حاصل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جس پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف کیس کو غیر منصفانہ قرار دیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس