فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج میں ایک اور جھڑپ، 3 صیہونی فوجی زخمی
Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
مقبوضہ قدس میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 3 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں نے ہفتہ کے روز مقبوضہ قدس کی شعفاط کالونی میں مجاہدانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کے گھر پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں شروغ ہوئیں جس کے نتیجے میں 3 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ کل شام کے وقت 16 سالہ فلسطینی نوجوان رجب ابو قطیش نے مقبوضہ قدس میں مجاہدانہ کارروائی کی جس میں ایک صیہونی زخمی ہوا۔ اس کارروائی میں فلسطینی نوجوان بھی شدید زخمی ہوا۔
فلسطینی گروہوں خاص طور سے حماس اور جہاد اسلامی نے علیحدہ علیحدہ بیان جاری کرتے ہوئے اس مجاہدانہ کارروائی پر 16 سالہ فلسطینی نوجوان رجب ابو قطیش کی قدردانی کی۔