Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ 60 فلسطینی زخمی

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے جرائم اور پالیسیوں کے خلاف کل مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ۔

فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کل نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف فلسطین کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

جنوبی نابلس کے جبل صبیح نامی علاقے کے فلسطینیوں نے ہر جمعے کی طرح کل بھی اس علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتحاجی مظاہرے کئے۔

غاصب صیہونی حکومت نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے60 فلسطینی زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت نے مظاہرین کو ڈرون طیارے سے گیس بم کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مظاہرین پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈرون گرگیا جسے مشتعل مظاہرین نے کچل کر تباہ کر دیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی جس کے دوران صیہونیوں نے ان پر ساؤنڈ بم پھینکے۔

بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فوج تعینات کئے جانے اور سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود کل پچاس ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔ صیہونی فوجیوں نے اس ہفتے غرب اردن ، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ پٹی میں 8 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

ٹیگس