Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • صہیونی فوجیوں کے حملے میں مزید ایک فلسطین شہید، درجنوں زخمی

غرب اردن کے شہروں جنین اور الخلیل پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں مزید ایک فلسطینی شہیداور متعدد دیگر ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے شہید عدی التمیمی کو تحریک مزاحمت کا ہیرو قرار دیا ہے۔


  غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنار کے شہر جنین کے وسطی علاقے میں فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ صیہونیوں کی تازہ جارحیت میں انیس سالہ فلسطینی نوجوان صلاح بریکی شہید اور متعدد دیگر فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں غرب اردن میں شہید ہونے والا یہ دوسرا فلسطینی نوجوان ہے۔ 
مذکورہ نوجوان کی شہادت کے بعد رواں سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو پچھتر ہوگئی ہے جن میں سے ایک سو چوبیس کا تعلق مغربی کنارے سے اور  اکیاون کا غزہ سے ہے۔ 
ادھر مغربی کنارے کے دوسرے بڑے شہرالخلیل پر صہیونی فوجیوں کی جارحیت میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
فلسطین انفار میشن سینٹر کے مطابق الخلیل کے علاقے بیت امر کے داخلی راستے پر فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
فلسطین کی انجمن ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم  ایک سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کی خاطر آئے دن فلسطینی بستیوں اور شہروں پر حملے کرتے ہیں جن   کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ 
کچھ عرصہ قبل جہاد اسلامی فلسطین کےترجمان طارق عزالدین نے غاصب صیہونی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد یا بدیر صیہونیوں کو اپنے تمام جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ 
فلسطین کے مظلوم عوام کےحقوق پچھلے ستر سال سے غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں پامال کیے جارہے ہیں۔ اسرائیل نے ان برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف لاتعداد جنگی اور غیرانسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ 
درایں اثنا حزب ا للہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے شہید عدی التمیمی کو تحریک استقامت کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خون پوری سرزمین فلسطین کی آزادی کا راستہ ہموار کرے گا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے دس روز تعاقب کے بعد شعفاط کے علاقے میں صیہونی سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو اس وقت شہید کردیا جب وہ مزید مزاحتمی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔
عدی التمیمی نے دس روز قبل شعفاط ٹاون میں پستول سے حملہ کرکے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کردیا تھا اس کارروائی میں ایک صیہونی فوجی زخمی بھی ہوا تھا 

ٹیگس