Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں وسیع البنیاد  قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید

افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل پر ایک بار پھر تاکید کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علماء اور اہم سیاسی اور قومی شخصیات نے مزار شریف میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اس ملک کی تمام اقوام پر مشتمل ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس اجلاس میں شریک عالم دین «مُبلغ»، نے کہا کہ پشتون، ہزارہ، ازبک، تاجیک اور دیگر اقوام کی شرکت سے ان کی آبادی کے لحاظ سے انھیں حکومت میں حصہ دیا جائے۔

افغانستان کی بزرگ قومی شخصیت «محمد یونس ایوبی» نے اس ملک کی ناگفتہ بہ اقتصادی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکومت سے اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو روزگار دلانے کا مطالبہ کیا۔

افغانستان کے علماء اور اہم سیاسی اور قومی شخصیات نے ایسے میں طالبان کی حکومت سے ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے کہ جب طالبان نے دعوی کیا ہے کہ ہماری حکومت میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔

دنیا اور خطے کے ممالک  نے بھی ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے اور ان ممالک کا کہنا ہے کہ جب تک طالبان ایک قومی حکومت تشکیل نہیں دیتے اس وقت تک طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

ٹیگس