Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو دیا انتباہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ الکیلانی کے قتل کے جرم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے صیہونیوں کی جانب سے نابلس میں "عرین الاسود" گروپ کے ایک کمانڈر کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے "عرین الاسود" مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں میں سے ایک "تامر الکیلانی" کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دشمن جان لے کہ ہمارے شہداء کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم پورے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کا راستہ جاری رکھے گی۔

غزہ پٹی میں تحریک حماس کے رہنما علی العامودی نے کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات غاصب صیہونی حکومت کی تباہی کی حقیقی علامت ہیں، اور ہر روز ایک فلسطینی مجاہد صیہونی حکومت کے ستونوں کو ہلا دیتا ہے۔

ٹیگس