Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید و زخمی کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام :ارنا کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور2 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے غرب اردن کے شہر نابلس کے اطراف میں ہونے والے حملے میں4 فلسطینی شہید اور22 فلسطینی زخمی ہو ئے تھے۔

فلسطینی بچوں کا دفاع کرنے والی عالمی فلسطینی تنظیم نے بدھ کی رات اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں عیسوی سال 2022 کے ابتداء سے اب تک صیہونی فوجیوں کی  فائرنگ سے غرب اردن من جملہ مشرقی بیت المقدس میں 29 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔

ٹیگس