الخلیل میں فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی، ایک صیہونی ہلاک تین زخمی
الخلیل میں ایک فلسطینی جوان نے صیہونی آبادکاروں پر حملہ کرکے ایک صیہونی کو جہنم واصل کر دیا جب کہ تین صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام :ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نے الخلیل میں صیہونی آبادکاروں کے علاقے میں گھس کر ایک صیہونی کو جنہم واصل کردیا جب کہ تین صیہونی اس حملے میں زخمی ہوگئے۔
صیہونی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی جوان کے حملے میں تین صیہونی زخمی ہوگئے ہیں اورحملہ آور فلسطینی صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا۔
صیہونی فوج علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے تاکہ اس کے ساتھیوں کو تلاش کیا جاسکے۔ صیہونی فوجی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی اطلاع دی ہے ۔
صیہونی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق چار صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت بہت نازک بتائی جارہی ہے۔
ایک زخمی فلسطینی کو بھی جمیعت ہلاک احمر کے حوالے کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی طرف سے شدید سیکورٹی کے باوجود فلسطینی جوانوں اور مجاہدوں نے مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں اور آبادکاروں کے خلاف اپنے آپریشنز تیز کر دئیے ہیں۔
صیہونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے لوگوں کو شہید اور زخمی کرتی چلی آ رہی ہے اوربہت سے افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔
ستر سال سے فلسطینیوں کے حقوق غاصب صیہونی فوجی کے پاؤں تلے روندے جا رہے ہیں اور اس عرصے میں تل ابیب نے فلسطینیوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔