Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی

سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے آل سعود کی اخلاقی پستی کی علامت قرار دیا ہے۔

نیوز ایجنسی تسنیم کےمطابق سعودی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آل سعود کفر اور اخلاقی پستی کی ترویج کا ہش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سعودی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر اخلاقی پستی، اور کفر کی ترویج جیسے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
یہ ہیش ٹیگ سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد کے بعد سامنے آیا ہے جس پر سعودی شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں جو ہورہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور وحشتناک ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کو شاہی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور  پھانسیوں کے علاوہ غیر اخلاقی کلچر کی ترویج کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس