Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • عراقی کھلاڑی کا صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

غاصب صیہونی حکومت کو ایک بار پھر اُس وقت خفت اٹھانی پڑی جب جوجوتسو کی ورلڈ چیمپیئن شب میں عراقی کھلاڑی نے اس کے نمائندہ کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا نیوز نے عراق کی جوجوتسو فیڈریشن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیر کے روز علی البازی نے ابوظہبی میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں اپنی تیسری پوزیشن سے چشم پوشی کرتے ہوئے صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

علی البازی ۔ عراق

علی البازی کو کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے چھیاسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریف سے مقابلہ کرنا تھا مگر جب حریف کے قرعہ میں صیہونی حکومت کے نمائندہ کھلاڑی کا نام نکلا تو انہوں نے اُس کے ساتھ کھیلنے سے صاف انکار کردیا اور یوں ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غیرقانونی حیثیت دنیا والوں کے سامنے عیاں ہو گئی۔

اس سے قبل بھی عراقی پارلیمنٹ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے جرم ہونے کا بل منظور کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ کھیل کے میدانوں پر دنیا والوں کی خاصی توجہ ہوتی ہے اور ایسے موقعوں پر صیہونی حکومت کو اب تک بارہا خفت و خواری کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ ماضی میں خود صیہونی ذرائع کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں کے اس قسم کے اقدام کو اپنی حکومت کے لئے ٹینک اور اسلحوں سے زیادہ خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

 

ٹیگس