Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرے: انسانی حقوق کی عالمی کونسل

انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے احترام اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی حقوق کی کونسل کے ارکان نے، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین میں، گھٹن کا ماحول پیدا کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے سیاسی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی آزادی پر زور دیا ہے۔ 
ان ممالک نے بحرین میں سزائے موت، تشدد، بدسلوکی، مذہبی منافرت کے خاتمے اور سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی کونسل نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اس ملک میں سرگرمی کی اجازت  دینے کی درخواست بھی کی ہے۔ 
جنیوا میں ہونے والی اس نشست میں، بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی آمریت کے خلاف پرامن عوامی تحریک کا آغاز سن دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا تاہم عوام کے قتل عام، تشدد، شہریت سلب کرنے اور قید کرنے کے باوجود آل خلیفہ کو اس پرامن تحریک کو ختم کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

ٹیگس