Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں افغان مہاجروں کی گرفتاری کا دعوی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے تقریبا گیارہ سو افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایک بیان میں پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں اور اس ملک میں افغان پناہ گزینوں کے ساتھ، رکھے جانے والے ناروا سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصول کی پابندی کی جائے۔

حامد کرزئی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی صورت حال پر توجہ دیں اور ان کے حقوق کا دفاع نیز ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اگر چہ پاکستانی حکام نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے دعوے پر اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی پولیس نے اس ملک میں افغان پناہ گزینوں کو بارہا گرفتار کیا ہے جس کی وجہ رہائشی قانونی دستاویزات نہ ہونا بتائی گئی ہے۔

ٹیگس