Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • شام: جمعہ کا دن دہشت گرد گروه داعش کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا، 24 ہلاک

شام کی فوج نے داعشی عناصر کے صفائے کی غرض سے آپریشن کرتے ہوئے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: تاس نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں روس کے مرکز برائے آشتی کے نائب سربراہ "اولگ یگوروف" نے بتایا ہے کہ شام کی فوج اور سکیورٹی افواج کی صوبۂ درعا میں مشترکہ کارروائی کے دوران، داعش کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی فوج اور سکیورٹی افواج نے صوبۂ درعا کے البلد رہائشی علاقے میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

یاد رہے کہ داعش کی نام نہاد حکومت کا خاتمہ سنه دو ہزار اٹھارہ میں ہو چکا تھا لیکن اس گروہ کی باقیات اب بھی چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقفے وقفے سے عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

داعش کو اب بھی امریکہ اور اس کی پٹھو حکومتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ حکومتیں انہیں اپنے مفادات کی خاطر حسب ضرورت مختلف ممالک میں اِدھر اُدھر منتقل کرتی رہتی ہیں۔

ٹیگس