بحرین کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ ہیک، انقلاب بحرین کے شہیدوں کی تصاویر لگا دی گئیں
Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
طوفان نام کے ہیکر گروہ نے بحرین کی شاہی پارلیمان کی ویب سائٹ ہیک کرکے بحرینی شہیدوں کی تصویریں اس پر لگا دی۔
بحرین میں نمائشی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر اس ہیکر گروہ نے شہید رضا عبداللہ الغسرہ اور انقلاب بحرین کے دیگر شہیدوں کی تصاویر کو پارلیمان کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر لگا دیا۔
اس ہیکر گروہ نے "الطوفان قادم" عبارت بھی اسی پیج پر لگادی جس کے معنی ہیں کہ طوفان آنے والا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بحرینی حکام کو دی جانے والی دھمکی آمیز پیغام کا مطلب یہ ہے کہ بہت جلد مزید کارروائیاں ہونے والی ہیں۔
طوفان ہیکر گروہ نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹس پر جاری ایک اور پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام بحرینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔