استبول دہشتگردانہ دھماکے میں ملوث ایک شخص گرفتار: ترک پولیس کا دعویٰ (ویڈیو)
ترکیہ کی پولیس نے استنبول دہشتگردانہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ جس شخص نے بی اوغلو میں خودکش حملہ آور کو چھوڑا تھا، اسے استبول سیکیورٹی کے ادارہ نے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
اناتولی نیوز ایجنسی نے سویلو کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی ڈوریں شام سے مل رہی ہیں اور ترکیہ نے شام میں جس کرد گروہ کو دہشت گرد قرار دیا ہے، وہ اس حملے میں ملوث ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام ترکیہ کے شہر استنبول کے تقسیم چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے تھے۔
ترکیہ کی وزارت صحت کے مطابق 42 افراد ابھی تک زیر علاج ہیں، 5 افراد کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ترک ذرائع کے مطابق یہ خودکش حملہ ایک خاتون نے انجام دیا تھا۔