Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 5 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے ملک میں پانچ داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اعلان کیا کہ داعش کے یہ عناصر کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں اوروہ ایک بڑا منصوبہ بھی تیار کئے ہوئے تھے۔
داعش کے ان عناصر کو کابل کے شمال میں پوستہ کچالو نامی علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا۔
طالبان کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
انہوں نے اس جھڑپ میں طالبان کی سیکورٹی فورس کو پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔
اس سے قبل طالبان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف خصوصی آپریشن کر کے مشرقی صوبے ننگر ہار سے اس گروہ کے چھے دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ٹیگس