Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • بنیامین نیتن یاہو کے انتہا پسندانہ منصوبوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت

فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور فتح کے نمائندوں نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بنیامین نیتن یاہو کے انتہا پسندانہ منصوبوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ موسی ابومرزوق نے بیروت میں فلسطین کے سفارت خانے میں اپنی ایک ملاقات میں مقبوضہ فلسطین کی نئی کابینہ کے انتہا پسندانہ منصوبوں منجملہ صیہونی بستیوں کی توسیع، بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے اور زمان و مکان کے لحاظ سے مسجد الاقصی کی تقسیم کا مقابلہ کرنے سے متعلق فلسطینیوں میں اتحاد کی تقویت کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے صدر نے اتوار کے روز مقبوضہ فلسطین کی انتہا پسند جماعت کے سربراہ نیتن یاہو کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے حالیہ عام انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کے اتحاد نے ایک سو بیس میں سے چونسٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگس