Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی حکام افریقی مہاجروں کا قتل عام کر رہے ہیں

یمنی اور افریقی باشندوں پر سعودی حکام کے مظالم اور ان کے قتل عام پر انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق اور آزادی تنظیم نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا کہ جس میں آل سعود کو افریقی مہاجروں کے خلاف بہیمانہ جرائم کے لئے ذمہ دار ٹہرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بیان میں سعودی عہدے داروں سے بین الاقوامی قوانین پر عمل درJمد کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود افریقی مہاجروں کو بہت ہی چھوٹے کمروں میں قید اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔ بیان میں درج ہے کہ سعودی سرحدی فورسز بعض افریقی باشندوں کو الیکٹرک شاک کے ذریعے اذیت دیتی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افریقی مہاجر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 

انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیم نے عالمی اور مقامی اداروں سے سعودی حکام پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اصولوں کی یاد دہانی کرانے کی بھی اپیل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی سیکورٹی افواج کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کرنے والے متعدد افریقی باشندوں نے بتایا ہے کہ سعودی سرحدی افواج روزانہ دسیوں ایتھوپین باشندوں کا قتل عام کر رہی ہیں ۔  اس سے قبل یمنی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی فوج نے سات یمنی شہریوں کو خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بجلی کا شاک دیکر قتل کیا ہے۔ 

ٹیگس