Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ترکی کے شہر استبول میں ایک اور دھماکہ
    ترکی کے شہر استبول میں ایک اور دھماکہ

ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک اور بم دھماکہ ہوا ہے، ابھی تک اس دھماکے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ کے شہر استبول میں ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ ایک کار میں ہوا جس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

چند روز قبل استنبول میں ہی ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں 6 جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے اور ترکیہ کی حکومت نے اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ داری پی کے کے نامی کرد دہشت گرد گروہ کو قرار دیا تھا۔

ترک ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کار دھماکے میں ساتھ کھڑی دوسری گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے فائربریگیڈ کے عملے نے کاروائی کرکے بجھا لیا۔

ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ مینت ترکیہ کی رپورٹ کے مطابق  تین دھماکے ہوئے، یہ دھماکے استبول شہر کے فاتح علاقے میں کجا مصطفی پاشا روڈ پر کھڑی تین گاڑیوں میں ہوئے۔ ابھی تک ان دھماکوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں آئی ہے۔

ترک اخبار ینی شفق کی رپورٹ کے مطابق، شامی شہری احلام البشیر کو جس نے 13 نومبر کو استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، امریکیوں نے ٹریننگ دی تھی۔

اس اخبار کے مطابق ترکیہ میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے کی شامی شاخ نے حملے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد خاتون کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے دس گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا جہاں اس نے ایک بینچ پر دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

اخبار کے مطابق استنبول پولیس نے اس دہشت گرد کی تلاش کے لیے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور آخر کار وہ 1,200 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسے ٹریک کرنے میں کامیاب رہے۔

پیر کو ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اس خاتون اور 45 دیگر افراد کی گرفتاری کی خبر دی تھی جو ممکنہ طور پر اس حملے میں ملوث تھے۔

ٹیگس