Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • شامی وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے پر

شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد ہندوستان دورے کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سرکاری دورے پر جمعرات کی شام ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقداد اس سفر کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور اس ملک کے کئی دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ مقداد کے دورۂ ہند کا مقصد سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس سلسلے میں شام کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا نئی دہلی ہوائی اڈے پر ہندوستانی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے شعبہ کے ڈائریکٹر اور ہندوستان میں شام کے سفیر بسام الخطیب نے استقبال کیا۔ نئی دہلی کے دورے پر فیصل المقداد کے ساتھ شام کے دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود ہیں۔

فیصل المقداد نے ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کے شام کے ساتھ تعلقات کی سطح کو سیکورٹی سے سفارتی سطح تک بڑھانے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ہم ان کے یہ بیانات سنتے رہتے ہیں لیکن ترکی کو بیان کے بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جیسے دہشت گردی کا خاتمہ، شام سے ترک فوج کا انخلا، جبہتہ النصرہ اور داعش کی حمایت کے خاتمے جیسے امور ترک حکومت کے عملی ارادوں کا ثابت کریں گے۔

ٹیگس