Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • شام اور ہندوستان آپسی تعلقات کی توسیع اور فروغ کے لئے پرعزم

ہندوستان اور شام کے وزرائے خارجہ نے نئی دہلی دمشق دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی و تجارتی لین دین کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق فیصل مقداد اور ایس جے شنکر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کی نگرانی میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے مقصد سے مشترکہ اجلاس ہوتے رہیں گے۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ ہندوستان نے شام کی انسان دوستانہ امداد کے جاری رہنے پر زور دیا اور ساتھ ہی دمشق کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے نئی دہلی کی آمادگی ظاہر کی۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی اس ملاقات میں اپنے عوام کے خلاف بعض ممالک بالخصوص امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کا ذکر کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بیگانہ طاقتوں کی حمایت سے خطے میں فروغ پانے والی دہشتگردی کو لگام دینے میں ان کے ملک کے عوام اور فوج کے ثبات و استحکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس