Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی اسپیشل سروسز کمانڈوز فلسطینی مجاہدوں کے محاصرے میں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر کے قدیمی حصے میں غاصب صیہونی فوج کے اسپیشل سروسز کمانڈوز ان کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی کمانڈوز کا ایک گروہ نابلس شھر کے قدیمی حصے میں ان کے نرغے میں پھنس گیا ہے جس پر مختلف اطراف سے حملے کئے جا رہے ہیں اور دستی ہینڈگرنیڈ پھینکے جا رہےہیں، جب کہ آج صبح غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی جوانوں کی ایک گاڑی پر بیت الحم میں فائرنگ کر دی جس سے ایک جوان زخمی جب کہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب مسجد اقصی کی بے حرمتی کے ایک واقعے میں صیہونیوں کا ایک گروہ مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی کرتا ہوا مسجد کے احاطہ میں داخل ہوا جس کو صیہونی فوج کا مکمل تحفظ اور تعاون حاصل تھا۔

اقوام متحدہ کے امن بحالی کے رابطہ کار نے صیہونی شدت پسندوں کے گزشتہ روز الخلیل میں داخلے اور یہودی انتہا پسندو آبادکاروں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ونزلینڈٹور نے اپنی ٹوئیٹ پیغام میں لکھا کہ وہ الخلیل شہر کے پرانے حصے میں فلسطینیوں پر صیہونی انتہا پسندو آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انز لینڈ نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات تشدد اور تنازعات بڑھنے کا باعث بنیں گے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی شام صیہونی فوج کی حمایت یافتہ ہزاروں آباد کاروں نے الخلیل شہر کے باب الزاویہ محلے پر حملہ کرکے اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور فلسطینیوں کو ظلم و تشدد شروع کردیا، جس کے دوران ایک بچہ اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ ان حملوں کے دوران الخلیل کی متعدد مساجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

الخلیل میں صیہونیوں کے حملے میں صیہونی حکومت کا حصہ بننے والی یہودی پاور پارٹی کے سربراہ ایتمار بن گویر نے بھی حصہ لیا۔

ٹیگس